آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ملاقا ت کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی و دفاعی تعلقات پربھی بات چیت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سر نکولس پیٹرک نے علاقایی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابی قابل تحسین ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں