آرمی چیف نے کراچی میں حالیہ واقعات کا نوٹس لے لیا

کورکمانڈرکراچی کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

منگل 20 اکتوبر 2020 22:31

آرمی چیف نے کراچی میں حالیہ واقعات کا نوٹس لے لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی میں ہونیوالے حالیہ واقعات کا نوٹس لے لیا،کورکمانڈر کراچی کو فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد سے پیدا صورتحال اور پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو تازہ واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔کور کمانڈر کراچی تمام پہلوؤں اور حالات کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائیں اوررپورٹ پیش کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں