آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، آپریشنل صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ

جنرل قمر جاوید باجوہ کی افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف جوانوں کو چوکنا رہ کر لگن کے ساتھ ذمے داریاں ادا کرنے کی ہدایت

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، آپریشنل صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے جوانوں کو چوکنا رہ کر لگن کے ساتھ ذمے داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہیں تازہ ترین آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا اور بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ہے ۔ انہوں نے بھارتی فائرنگ سے متاثر مقامی آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوان چوکنا رہ کر لگن کے ساتھ ذمے داریاں ادا کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں