عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، غلام سرورخان

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کی یونین کونسل 82 کے دورہ کے موقع پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا، رکن صوبائی اسمبلی حاجی امجد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، انہوں نے کہا کہ سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور بہت جلد یہ مسلہ بھی حل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے، نواز شریف اپنی چوری کا پیسہ بچانے کیلئے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کے بیانئے کو مسترد کر دیا ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں