آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کا جناح پارک راولپنڈی میں آغاز ہوگیا

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کا جناح پارک راولپنڈی میں آغاز ہوگیا ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے ملک ایونٹ کا افتتاح کیا ، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، باولنگ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ،آزادی کشمیر باولنگ چمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں