نیشنل ٹرائینگولر ویمنز ٹی ٹوٹنی چمپئن شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی

اتوار 29 نومبر 2020 20:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) نیشنل ٹرائینگولرٹی ٹونٹی ویمنزکرکٹ چمپئن شپ کے چھٹے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنا مائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پی سی بی ڈائنا مائٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

رامین شمیم 6 اور نشرہ سندھو ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ ناہیدہ خان نے 26 ، عائشہ ظفر نے 18 ، عمیمہ سہیل نے 15 اور کائنات امتیاز نے 13 رنز بنائے۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے فاطمہ ثناء ، صبا نذیر ، ایمن انور اور ندا ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پی سی بی چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 4 گیندیں پہلے 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ پی سی بی چیلنجرز نے 5 وکٹوں پر 110 رنز بنائے،بسمہ معروف 45 اور فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

(جاری ہے)

بسمہ معروف کی ناٹ آؤٹ اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا انہوں نے 43 گیندوں کا سامنا کیا۔ منیبہ علی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے کائنات امتیاز نے دو جبکہ ڈیانا بیگ ، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آل راونڈ پرفارمنس پر پی سی بی چیلنجرز کی فاطمہ ثنا ء کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پی سی بی ڈائنا مائٹس اور پی سی بی چیلنجرز نے نیشنل ٹرائینگولرویمنزٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں