راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی مہم میں یکم نومبر سی26نومبرتک راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں سے 20000ٹن سے زائد کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگا دیا

اتوار 29 نومبر 2020 20:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و انسدادکورونا،سموگ اور ڈینگی کی جاری خصوصی صفائی مہم میں یکم نومبر سی26نومبر2020تک راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں مری،گوجر خان،ٹیکسلا،کہوٹہ اور کلر سیداں سے 20000ٹن سے زائد کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگا دیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یکم سے 07نومبر تک تقریبا 5052ٹن،08نومبر سی15نومبرتک6104ٹن 16نومبر سی26نومبرتک 9500 ٹن کوڑا کرکٹ راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں سے اٹھا کر ڈمپ کیا،شہر کی مختلف یو سیز میں صفائی کا عمل زور و شور سے جاری ہے ،سیکڑوں ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں و سرگرم عمل ہیں، جبکہ صفائی و انسدادکورونا،سموگ اور ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہماری کمیونیکیشن ٹیمیں لائو ڈ سپیکر وہیکل کے زریعے مختلف یونین کونسلز میں جا کر انسدادکورونا،سموگ اور ڈینگی مہم سے متعلق شہریوں کو آگاہی فراہم کررہی ہیں،پمفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں،گزشتہ ہفتے میں ڈھوک منشی،رحمت آباد،بنگش کالونی ،صادق آباد،یوسف کالونی میں ڈور ٹو ڈور،مارکیٹ اور مساجد آگاہی مہم میں کورونا سے بچائو کی تمام ایس او پیز کیساتھ شہریوں کوکورونا ،سموگ اور ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی،کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے شہر کی مختلف یونین کونسلز میں عوامی مقامات پر شہریوں میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے کیلئے چونے سے نشانات لگانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے،گزشتہ ہفتے میں بارش اور مری میں برفباری کے دوران بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے صفائی یقینی بنانے کے فرائض سرانجام دیئے،اور سخت سرد موسم کے باوجود صفائی یقینی بنانے کیلئے تندہی سے کام کیا،ممبر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور جاری صفائی و انسداد کورونا،سموگ آگاہی مہم پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی،انہوں نے اس موثر صفائی وآگاہی مہم کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں