چینی وزیر دفاع کی چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات،،جیوسٹریٹجک انوائرمنٹ، سیکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھاٴْنے پر تبادلہ خیال

پیر 30 نومبر 2020 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان کے دورے پر آئے چین کے قومی دفاع کے وزیر کی چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات،جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،جیوسٹریٹجک انوائرمنٹ، سیکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھاٴْنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان افواج پاکستان کے مطابق چینی وزیر دفاع کی اس سے قبل آرمی چیف سے بھی ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا کمیٹی سے ملاقات میں دونوں اطراف نے آہنی بھائی چارے اور آل ویدر دوستی کے لئے کمٹمنٹ کا اعادہ کرنے کے علاوہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں