بھارت کے پاس دہشتگرد ہیں، افغان سرزمین سے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے ، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں ، میجر جنرل بابر افتخار کا انٹرویو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 دسمبر 2020 14:55

بھارت کے پاس دہشتگرد ہیں، افغان سرزمین  سے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں، ، بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے،بھارت سی پیک پر کام کرنے والی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے،لیکن بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو میں کہا کہ ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں، ہمارے چینی پارٹنرز سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے، بھارت 5اگست2019 کے بعد سے کمزور پوزیشن پر ہے، بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کیے ھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کر دیئے ، زیئر سامنے آنے کے بعد پاکستان کا دیرینہ مؤقف عالمی برادری پر ثابت ہوا ، پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، ڈوزیئر کو اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو پیش کیا گیا، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا، بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے، سی پیک منصوبہ پورے خطے سے جڑاہواہے، سی پیک پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، بھارت کی طرف سے سی پیک پہلے سے ہی سیکیورٹی خطرات کا سامنا کر رہا ہے، سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے، بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں، بھارت سمجھتا ہے کہ رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا، پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر ہم نے افغان قیادت کو آگاہ کیا، ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں ،

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں