ملائشیا کی جانب سے ضبط کیا گیا پی آئی اے کا طیارہ ن لیگ کے دور میں لیز پر لیا گیا تھا، کورونا کی وجہ سے ہم بروقت قسط ادا نہ کر سکے، غلام سرور خان

غبارے سے ہوا نکلنے کے بعداب پی ڈی ایم سینٹ اور ضمنی دونوں انتخابات میں حصہ لے گی وزیر اعظم 30جون کو6ارب روپے کی لاگت سے نئی رنگ روڈ کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھیں گے چوہدری نثار اپنے حلقے میں جوکام35 سالوں میں نہ کرسکے ہم نی35 ماہ میںکر دکھا ئے ، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:44

ملائشیا کی جانب سے ضبط کیا گیا پی آئی اے کا طیارہ ن لیگ کے دور میں لیز پر لیا گیا تھا، کورونا کی وجہ سے ہم بروقت قسط ادا نہ کر سکے، غلام سرور خان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملائشیا کی جانب سے ضبط کیا گیا پی آئی اے کا طیارہ ن لیگ کے دور میں لیز پر لیا گیا تھا کورونا کی وجہ سے ہم بروقت قسط ادا نہ کر سکے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعداب پی ڈی ایم سینٹ اور ضمنی دونوں انتخابات میں حصہ لے گی وزیر اعظم 30جون کو6ارب روپے کی لاگت سے نئی رنگ روڈ کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھیں گے چوہدری نثار اپنے حلقے میں جوکام35 سالوں میں نہ کرسکے ہم نی35 ماہ میںکر دکھا ئے گزشتہ روز اپنے سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے پراجیکٹ کی منظوری ہو چکی ہے 6 ارب سے زیادہ کی رقم راولپنڈی انتظامیہ کو پہنچ چکی ہے لوگوں کو معاوضے دیئے جارہے ہیں 30جون میں اس پراجیکٹ کا آغاز ہو جائے گا وزیر اعظم پاکستان اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جڑواں شہروں میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے 5 ڈیمز پر کام ہو گا ددوچھہ اور چہان ڈیمز پر عملی کام شروع ہو چکا ہے روات کے قریب7 دیہاتوں میں گیس سپلائی کا افتتاح کردیا ہے چوہدری نثار اڑھائی سال سے اپنے حلقے کے لئے حلف نہ اٹھا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں چوہدری نثار کو اسمبلی میں جانا چائیے اگر نہیں جاتے تو مستعفی ہو جائیں جو کام چوہدری نثار اپنے حلقے میں 35 سالوں میں نہ کرسکے ہم 35 ماہ سے پہلے کرکے دکھا رہے ہیں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ہم پہلے کہتے تھے کہ پی ڈی ایم سینٹ اور ضمنی دونوں انتخابات میں حصہ لیں گے پرامن احتجاج کرتے ہیں تو پی ڈی ایم کا حق ہے پی آئی اے کے دو طیارے 2015میں ن لیگ کی حکومت نے لیز پر لئے تھے طیاروں کی لیز جون میں ختم ہوئی کورونا کے باعث بروقت اقساط ادا نہیں کی گئی طیارے کے حوالے سے برطانیہ کی عدالت میں ہمارا کیس لگا ہوا ہے ن لیگ کی حکومت نے مہنگی لیز پر طیارے لئے اچانک ملائیشین عدالت میں کیس کرکے ہمارے طیارے کو روک لیا گیا 22 جنوری کو برطانیہ اور24 جنوری کو کوالالمپور کی عدالت میں ہمارے وکلا پیش ہوں گے ملائیشیا نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور طیارہ قبضے میں لے لیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں