راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری،03ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اتوار 17 جنوری 2021 17:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوںکے دوران03ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا ونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سعد کو گرفتار کرکے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پرڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں