راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،12ملزمان گرفتار ،منشیات بر آمد

اتوار 17 جنوری 2021 17:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی12ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ860 گرام چرس،21بوتل شراب،19لیٹرشراب اور01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس نے عقیل سے 170گرام چرس،تھانہ کلرسیداں پولیس نے عنبیر سے 260گرام چرس،افتخار سے 300گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے خاور سے 130گرام چرس،عمرسے 02بوتل شراب،عثمان سی02بوتل شراب،تھانہ صدرواہ پولیس نے شاہد شہزاد سی17بوتل شراب،تھانہ روات پولیس نے طاہر سے 05لیٹرشراب،ذیشان سی04لیٹرشراب،عظمت سی05لیٹرشراب ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے یونس سی05لیٹرشراب اور تھانہ وارث خان پولیس نے عمران سی01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں