مندرہ کے علاقے کوری دولال میں حقیقی بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے ملزم احسن زیب کی نعش مل گئی

اتوار 17 جنوری 2021 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) مندرہ کے علاقے کوری دولال میں حقیقی بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے ملزم احسن زیب کی نعش مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے علی الصباح گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی حسن زیب اور اور بہن اسماء اورنگزیب کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے اس کی اپنی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی اور نوجوان واقعے کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف اس کے ماموں کی مدعیت میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قتل کی واردات کے بعد موقعہ سے فرار ہوتے وقت اپنی زندگی کے خاتمہ کا عندیہ دیا تھا۔ نعش ملنے کے مقام پر ایس ایچ او مندرہ پولیس نفری کے ہمراہ موجود، فرانزک ٹیموں کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔پولیس نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام زاویوں پر تحقیقات اور فرانزک شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا? گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں