راولپنڈی میٹروبس کے ڈرائیورز نے حکومت سے انوکھا مطالبہ کردیا

تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ دورانِ ڈرائیونگ نسوار رکھنے کی اجازت بھی دی جائے، گاڑی کا ٹائر پنکچراور میکینکل خرابی پر جرمانہ کیا جاتا ہے، فوتگی کی چھٹی پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ مانگا جاتا ہے۔ احتجاجی ڈرائیورز کے مطالبات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جنوری 2021 20:50

راولپنڈی میٹروبس کے ڈرائیورز نے حکومت سے انوکھا مطالبہ کردیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جنوری 2021ء) راولپنڈی میٹروبس کے ڈرائیورز نے حکومت سے انوکھا مطالبہ کردیا، ڈرائیونگ کے دوران نسوار رکھنے کی اجازت دی جائے، گاڑی کاٹائر پنکچراور میکینکل خرابی پر جرمانہ کیا جاتا ہے، فوتگی کی چھٹی پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ مانگا جاتا ہے، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق میٹروبس راولپنڈی کے ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں 120 ڈرائیورز نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے میں ڈرائیورز نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، اشیا ء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جبکہ ہماری تنخواہیں مہنگائی کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔ ڈرائیورز کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ڈرائیورز نے میٹرو بسیں چلا دی ہیں۔ بعدازاں ڈرائیورز نے ایک اور انوکھا مطالبہ کیا کہ ڈرائیورز کو دوران ڈرائیونگ نسوار رکھنے کی اجازت دی جائے۔

 
 اسی طرح نئے متبادل ڈرائیورز کو دیکھ کر احتجاجی ڈرائیورز میں مزید غصے میں آگئے اور پریڈ گراؤنڈ اسٹیشن پر منظم احتجاج کیا۔ایک ڈرائیور نے بتایا کہ نیا قانون لایا گیا ہے کہ جو ڈرائیور بھی مختصر چھٹی پر جائے گا، یا کسی کی فوتگی ہوجائے تو ان کو چاہیے کہ مر نے والے شخص کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ ساتھ لے کر آئے۔

اسی طرح ہمارے مینیجر افتخار ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاجی جاری رکھیں گے۔ایک ڈرائیور نے کہا کہ نئے نئے قانون متعارف کروائے ہیں اگر ٹائر پنکچر ہوجائے تو جرمانہ کرتے ہیں، گاڑی میں کوئی میکینکل خرابی ہوجائے تو بھی جرمانہ کیا جاتا ہے۔دوسری جانب میٹروبس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شکایات اور مطالبات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں