راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان گرفتار

اتوار 24 جنوری 2021 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان گرفتارکرلئے،واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ملزمان نے دسمبر 2020 میں دودھ دہی کی دکان پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہزاد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،جس پر صادق آباد پولیس نے مقتول کے والد محمد ارشد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ،سی پی او محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا،ایس پی راول کی زیرنگرانی ایس ایچ او صادق آباد اور تفتیشی افسران پر تشکیل کردہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کیا، ایس پی راول نے بتایاکہ ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول رائے مظہر اقبال، ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں