راولپنڈی ،تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی، پرانی سبزی منڈی میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے 02 ملزمان گرفتار،سامان آتش بازی برآمد

اتوار 24 جنوری 2021 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پرانی سبزی منڈی میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 02 ملزمان گرفتارکر کے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ڈی پی او سٹی کے زیرنگرانی ایس ایچ اوسٹی اور پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حارث نذیر اور سعید شاہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی سوتر گولے 2400 عدد، کلاشنکوف پٹے 47 عدد،، ماچس پٹاخہ 130 ڈبی، پُھل جڑی 69 عدد،،آتشی انار100عدد، ہوائیاں 202 عدد اور شارٹ سٹک 76 عدد برآمد ہوئیں،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ٴْایس پی راول نے ایس ڈی پی او سٹی،ایس ایچ اوسٹی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں