راولپنڈی، ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی گی

پولیس کی موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کی بدولت ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی گی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2021 17:58

راولپنڈی، ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی گی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،عمر جنجوعہ) پولیس کی موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کی بدولت ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی گی۔ مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی تھی، مجرمان کو سزائیں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سنائیں، معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیرکو سزائے موت، عمرقید، 03سال قید اور 25لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)



مجرمہ کرن محمود کو عمرقید، 03سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرمان نے اگست 2019میں ایم ایس سی کی طالبہ کو تھانہ سٹی کے علاقے سےاغواءکیااور گلستان کالونی میں اپنے گھر پر زیادتی کا نشانہ بنایااوراس کی ویڈیوز اورتصاویر بھی بنائی تھیں، متاثر ہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں اگست 2019میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن،انوسٹی گیشن ولیگل ٹیموں کو بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ پر شاباش دی گئی ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس خواتین سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا انصاف کی جیت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں