راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں محکمہ صحت میں خلاف میرٹ تقرریوں کا جائزہ لیا جائے گا، ڈاکٹریاسمین راشد

صحت اور تعلیم کسی بھی ملک کے اہم ذرائع ہیں حکومت تعلیم اور صحت میں بہتر ی کے لئے تما م اقدامات کر رہی ہے کورونا کیسوں میں واضح کمی کے پیش نظر اگلے ہفتے کورونا کا جائز ہ لے کر سکول دوبار ہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا،صوبائی وزیر صحت 15فروری کے بعد اگر مریضوں میں واضح کمی رہی تو یورالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دوبارہ ڈائیلاسز ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور شروع کر دیئے جائیں گے اور کورونا کے باقی ماندہ مریضوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا جائے گا،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے دورے کے بعدپریس کانفرنس

جمعرات 28 جنوری 2021 21:32

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں محکمہ صحت میں خلاف میرٹ تقرریوں کا جائزہ لیا جائے گا، ڈاکٹریاسمین راشد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2021ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں محکمہ صحت میں خلاف میرٹ تقرریوں کا جائزہ لیا جائے گا صحت اور تعلیم کسی بھی ملک کے اہم ذرائع ہیں حکومت تعلیم اور صحت میں بہتر ی کے لئے تما م اقدامات کر رہی ہے کورونا کیسوں میں واضح کمی کے پیش نظر اگلے ہفتے کورونا کا جائز ہ لے کر سکول دوبار ہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا 15فروری کے بعد اگر مریضوں میں واضح کمی رہی تو یورالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دوبارہ ڈائیلاسز ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور شروع کر دیئے جائیں گے اور کورونا کے باقی ماندہ مریضوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا جائے گاجمعرات کے روزراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے دورے کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی3200خالی آسامیوں پر بھرتی کی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ20فیصد آسامیوں پر گور جاری ہے حکومت نے ادویات کی فراہمی کے لئی42ارب روپے مختص کئے جبکہ کورونا کی لہر کے دوران مجموعی طور پر14ارب روپے خرچ کئے گئے اسی طرح 2012سے زیر تکمیل راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو مکمل اور فعال کرنے کے لئی60کروڑ روپے فراہم کئے گئے اسی طرح راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں قائم نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دیا گیا جبکہ آئندہ مالی سال میں راولپنڈی کے لئے نیا اور جدید ڈینٹل میدیکل کالج قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کو وزیر اعلی عثمان بزدار نے مکمل سپورٹ کرتے ہوئے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی مد میں 80ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جس سے پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے 2 کروڑ 93 لاکھ خاند ان مستفید ہو سکیں گے اس ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 270نجی ہسپتالوں میں کسی بھی قسم کی بیماری کا علاج کروا سکتے ہیں علاج معالجہ پر 7لاکھ 20ہزار روپے سے زائد خرچ آنے کی صور ت میں 3لاکھ روپے مزید بھی خرچ کئے جا سکیں گے انہوں نے کہا کہ اب تک 52 لاکھ ہیلتھ کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں اور 2لاکھ 87ہزار ہیلتھ کارڈ استعمال ہو چکے ہیںانہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں کل 15پازیٹو مریض موجود ہیںگزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران پنجا ب میں 15ہزار 300ٹیسٹ کئے گئے ہیںاب تک کل 28لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیںپاکستان میں اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 55ہزار 805ہے جبکہ پنجاب میں 591 ہے پنجاب میں کرونا کے مریضوں کا تناسب باقی صوبوں کی نسبت کم ہے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں چائنہ سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک آ جائے گی یہ ویکسین ہیلتھ ورکرز اور60 سال سے 65سال کے افراد کو دی جائے گی انہوں نے کہا کہ9 ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی جس سے ایک لاکھ 82ہزار سے زائدبچے مستفید ہوں گے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں