دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں: آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے وزیر دفاع کی ملاقات ، علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 25 فروری 2021 23:48

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں: آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون الخطاب الجبوری نے اہم ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ا دونوں رہنماؤں نے خطہ میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ عراق کے وزیر دفاع نے خطہ میں امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ملاقات کے دورانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عراق کو دفاعی اور متعلقہ شعبہ میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو بھی تسلیم کرتا ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں