آرمی چیف سے قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر کی ملاقات ، پیشہ وارانہ امورپر گفتگو

پاک فوج قطر سیاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 3 مارچ 2021 23:59

آرمی چیف سے قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر کی ملاقات ، پیشہ وارانہ امورپر گفتگو
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاک فوج قطر سے اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو آمد پرقطری کمانڈر کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف انر پیش کیا جبکہ قطری کمانڈر کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں قطری کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی و پیشہ وارانہ دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورت حال پراظہار خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل اوردفاعی و سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ترجمان کے مطابق قطری کمانڈرنے خطے میں پاک فوج کی امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قطر سیاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں