پرویز الٰہی سے صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کی ملاقات ، وکلاء کے مسائل پر گفتگو

منگل 9 مارچ 2021 15:19

پرویز الٰہی سے صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کی ملاقات ، وکلاء کے مسائل پر گفتگو
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے ملاقات کی جسمیں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین بھی موجود تھے ،ملاقات میں وکلا کے مسائل اور راولپنڈی میں لائرز ہسپتال کی تعمیر پر بات چیت کی گئی ، پرویز الٰہی نے کہاکہ وکلا معاشرے کا پڑھا لکھا اور باعزت طبقہ ہیں، وکلاء کے مسائل حل کرنا حکومت کا بنیادی فرض ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری برادران نے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کو بھاری راولپنڈی ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں