آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیالکوٹ اور کوٹلی کے دورے کے دور ان مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر مختلف جوابی اقدامات کی مشقوں کی تعریف

حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے،ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جارعی رہنی چاہیے

ہفتہ جون 14:25

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیالکوٹ اور کوٹلی کے دورے کے دور ان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کے دورے کے دور ان مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر مختلف جوابی اقدامات کی مشقوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے،ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جارعی رہنی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید نے کوٹلی کے قریب کور کی سطح کی تسخیر جبل فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیاگیاجبکہ آرمی چیف کو مختلف دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کے پہلووں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی ملاقات،عظم و حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور کہاکہ حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے،ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جارعی رہنی چاہئے۔کوٹلی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments