آرمی چیف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، آئی ایس پی آر

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا مختلف درپیش چیلنجز سے نمٹے کیلئے مشترکہ ردعمل وقت کی ضرورت ہے ،آرمی چیف

بدھ 23 جون 2021 20:59

آرمی چیف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے وزیرداخلہ سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، دورے میں آرمی چیف نے آذربائیجان کے وزیرداخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ علاقائی امن ،تجارت اور توانائی سمیت مختلف امور پربات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ جیواسٹریٹجک حالات میں قریبی تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے، مختلف درپیش چیلنجز سے نمٹے کیلئے مشترکہ ردعمل وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقاتوں میں آرمی چیف نے ہر سطح ،فورم پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، آذربائیجان کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا گیا اس کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششوں کے لئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں