سی پیک کا تحفظ،پاکستان کو مضبوط سفارتکاری کرنا ہوگی۔محمد فائق شاہ

منصوبوں کی تکمیل اور مستقبل کے لیے تمام اداروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے بھارت اور امریکہ مسلسل ترقی کو روکنے کے لیے افغانستان میں سازشیں کر رہے ہیں

جمعہ 23 جولائی 2021 12:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل اور تحفظ کے لیے تمام اداروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ عالمی سازشوں خصوصاً بھارت اور امریکہ جو روکا جائے، اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقات میں محمد فائق شاہ نے کہا کہ سی پیک مستقبل کا روشن منصوبہ ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، اسی خوف کی وجہ سے امریکہ افغانستان میں بھارت کو استعمال کر رہا ہے، پاکستان کو تیز رفتار سفارت کاری اور بورڈ کے قیام پر فوری توجہ دینی ھوگی، بورڈ میں حکومت، اپوزیشن، عدلیہ، فوج، بیوروکریسی، تھینک ٹینکس، سماجی اور کاروباری طبقات، علماء، میڈیا، اور دیگر ادارے شامل کیے جائیں، اس بورڈ کو BWH بورڈ برائے حکمت و ایمانداری کا نام دیا جائے جو ملک کی اہم پالیساں بنائے اور عمل درآمد کو یقینی بنا سکے، جہاں اقتدار کی رسہ کشی اور اختیار کا جھگڑا ھمیشہ کے لئے ختم ہو سکے، انہوں نے کہا کہ مغربی بارڈر پر مسلسل جنگ کے آثار ہیں، جس کے لیے بورڈ ضروری ھو چکا ھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی سی پیک کی جلد تکمیل کے لیے شعوری جدوجہد کر رہی ہے بھارتی سازشوں پر کڑی نظر ھے، دنیا بھر میں بھارت کی دھشت گردی اور سازش کو بے نقاب کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں