راولپنڈی،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم زخمی

جمعہ 23 جولائی 2021 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم زخمی،گرفتار ملزمان نے چند روز قبل صادق آباد کے علاقہ میں واردات کے دوران 50 لاکھ روپے کے قریب رقم چھینی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے علی الصبح گرفتار ملزمان عدیل اور چن زیب کے انکشاف پر مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم چن زیب زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے چند روز قبل صادق آباد کے علاقے میں واردات کے دوران 50 لاکھ روپے کے قریب رقم چھینی تھی،گرفتار ملزمان راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں رابری، سنیچنگ اور چوری جیسے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا، تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں، موقعہ سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ کا عمل جاری ہے، ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے صادق آباد پولیس کو فرار ہونے والے ملزمان کی جلد گرفتار ی کی ہدایت کی ، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں