راولپنڈی،تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی،ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 09 ملزمان گرفتار

جمعہ 23 جولائی 2021 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 09 ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان ایوب پارک کے مین گیٹ کے قریب راستہ روک کر اور اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلاکر عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مورگاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر زیارت شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 09 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان عبدالصمد، حمزہ،زاہد،عمر، بلال،لقمان،شاکرین،سعید اور محمد الرحمن شامل ہیں، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی اور ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان ایوب پارک کے مین گیٹ کے قریب راستہ روک کر اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلاکر عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ ا ومورگاہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں