راولپنڈی،تھانہ چونترہ کے علاقہ میںخاتون کو زخمی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے معاملہ پر سی پی او کا نوٹس،ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) تھانہ چونترہ کے علاقہ مہوٹہ موہڑہ کے قریب خاتون کو زخمی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے معاملہ پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے مہوٹہ موہڑہ کے قریب خاتون کو زخمی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے واقعے کا سی پی او محمد احسن نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی، واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی صدر، اے ایس پی صدر،ایس ایچ او چونترہ اور ایس ایچ او وومن موقعہ پر پہنچے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم واجد نے تیز دھار آلے سے خاتون اور اس کے 14 ماہ کے بچے کو زخمی کیا،14 ماہ کا بچہ یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاں بحق ہو گیا،بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ خاتون کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم واجد نے متاثرہ خاتون کو مہوٹہ موہڑہ کے قریب بلایا تھا، ایس پی صدرکامران حمید نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈز کئے جا رہے ہیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ موقعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں