راولپنڈی میں نامعلوم شخص کا راہ چلتی خاتون پر تشدد، 14 ماہ کے بچے کو قتل کر دیا

ملزم کے تشدد کی وجہ سے بچہ جاں بحق، بچے کی والدہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 22:29

راولپنڈی میں نامعلوم شخص کا راہ چلتی خاتون پر تشدد، 14 ماہ کے بچے کو قتل کر دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) راولپنڈی میں تشدد کا دل دہلا دینے والا واقعہ، نامعلوم شخص کا راہ چلتی خاتون اور اس کے 14 ماہ کے بچے پر تیز دھار آلے سے حملہ، بچہ جاں بحق- تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں نا معلوم شخص نے خاتون اور 14 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا- تشدد کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوا گیا، جبکہ بچے کی والدہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا- پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا، تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیاجا سکا- نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملزم نے خاتون کو بچے سمیت تھانہ چونترہ کے قریب ملاقات کے لیے بلایا اور اس کے بعد اسے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے خاتون تو بچ گئی، لیکن 14 ماہ کو بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا- پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہرہ کے قریب بلایا- دوسری جانب لاہور میں بھی ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔

(جاری ہے)

ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں