چونترہ کمسن بچہ قتل ، زخمی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی

ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے،والدہ مقتولہ

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) گزشتہ روز تھانہ چونترہ میں تیز دھار آلے سے کمسن بچے کے قتل کے دور ان زخمی ہونے والی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دوران علاج چودہ ماہ کے مقتول یوسف کی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی۔واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی،خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے کہاکہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں