پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن

پاک بحریہ نے مرچنٹ جہاز کے15 ارکان کو بچالیا، 3 کی تلاش جاری ہے، سواری ایچ جہاز بھارت کنڈلہ سے صومالیہ کے لیے نکلا تھا کہ کراچی سے180 ناٹیکل میل جنوب میں پھنس گیا، بروقت کاروائی سےعملے کو بچا لیا گیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 جولائی 2021 19:08

پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کامیاب آپریشن کرکے کھلے سمندر مین تجارتی جہاز میں سوار 15 ارکان کو بچا لیا، سواری ایچ جہاز بھارت کنڈلہ سے صومالیہ کے لیے نکلا تھا کہ کراچی سے180 ناٹیکل میل جنوب میں پھنس گیا، میری ٹایم سکیورٹی نے بروقت کاروائی کرکے 18رکنی عملے میں سے15 ارکان کو بچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کھلے سمندر میں تجارتی جہاز سواری ایچ کے محصور عملے کو پاک بحریہ نے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کامیاب آپریشن کیا۔ مشترکہ آپریشن کراچی کے جنوب میں کیا گیا، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری امدادی معاون مرکز کو جہاز سے متعلق اطلاع ملی تھی۔ سواری ایچ جہاز بھارت کنڈلہ سے صومالیہ کے لیے نکلا تھا کہ کراچی سے180 ناٹیکل میل جنوب میں جہاز 18 رکنی عملے کے ساتھ پھنس گیا تھا، پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہمراہ امدادی آپریشن کیلئے فوری بحری جہاز اور ہوائی جہاز روانہ کیے۔

پاک بحریہ کے جہازوں نے کھلے سمندر میں وہاں پہنچ کر جان بچانے والی کشتیاں نیچے میں پھینکیں، اور دوسرے مرچنٹ جہاز کے ذریعے محصور عملے کو بچا لیا گیا۔ 

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں