بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سرکردہ مزدرو رہنما شہید عثمان غنی کو26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش

پیپلز پارٹی ملک میں مظبوط جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:57

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سرکردہ مزدرو رہنما شہید عثمان غنی کو26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سرکردہ مزدرو رہنما شہید عثمان غنی کو ان کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ شہید عثمان غنی کی جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے لیئے خدمات طویل و شاندار ہیں،وہ شہید بھٹو کا بھادر جیالا تھا، جدوجہد کے دوران جان دے دی، لیکن مصلحت کا شکار نہ ہوا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید عثمان غنی آج جسمانی طور ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی راہ اور مشن موجود ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک میں مظبوط جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید عثمان غنی کے اہلخانہ خصوصاً سعید غنی کو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو آج بھی پارٹی کے پلیٹفارم سے عزم و استقلال کے ساتھ سرگرمٰ عمل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی کارکنان و عہدیدران اپنے شہید ساتھی عثمان غنی کے ایصالِ ثواب کے لیئے آج دعا کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں