میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ مربوط ہونے کی ضرورت ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان آرمی ائیر ڈیفنس فضائی سرحدوں میں دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچرکا جواب دینے کو تیار ہے، آئی ایس پی آر

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:01

میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ مربوط ہونے کی ضرورت ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے کہاہے کہ میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ مربوط ہونے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹڈ ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کے طریقہ کار اور مکمل فعالیت پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاکستان آرمی ائیرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہااور پاکستان آرمی ائیرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ مربوط ہونے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ائیرڈیفنس جدید ، انتہائی درست اور مہلک لانگ رینج ہتھیاروں کا نظام ہے، پاکستان آرمی ائیر ڈیفنس فضائی سرحدوں میں دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچرکا جواب دینے کو تیار ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں