منی لانڈرنگ کیس،نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو طلب کرلیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:52

منی لانڈرنگ کیس،نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو طلب کرلیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کوطلب کرلیا اور منی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کوطلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں رخسانہ بنگش کو19اکتوبرکودن 12بجے پیش ہونیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔نیب نے بتایا کہ رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے 2لاکھ 84ہزارڈالرزخریدے اور 3لاکھ 43 ہزار ڈالرز کوبیرون ملک بھی بھجوایا گیا۔نوٹس میں رخسانہ بنگش کومنی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈساتھ لانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام پاکستانی اورغیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments