راولپنڈی،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں رات گئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں رات گئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکر کے زیر استعمال موٹرسائیکل و اسلحہ برآمدکرلیاگیا ،ملزمان سنگین نوعیت کی وارداتوں سمیت ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں رات گئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور اسماعیل کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے،ملزمان سنگین نوعیت کی وارداتوں سمیت ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان نے 2018 میں سبزی منڈی کے علاقہ میں اسلام آباد پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی، فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں