راولپنڈی پولیس کے خدمت کائونٹر سے MLCکے اجراء کا سلسلہ جاری

گزشتہ روز37 افراد نے خدمت کائونٹر زسے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹMLC حاصل کیا ْشہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سی پی او محمدا حسن یونس

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس کے خدمت کائونٹر سے MLCکے اجراء کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز37 افراد نے خدمت کائونٹر زسے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹMLC حاصل کیا، رواں سال کے دوران10ہزار کے قریب افراد بغیر تھانے گئے پولیس خدمات کائونٹرز سیMLCحاصل کر چکے ہیں،سی پی او نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے خدمت کائونٹرزسے MLCکے اجراء کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 37 شہریوںنے پولیس خدمت کائونٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا، رواں سال کے دوران اب تک 10ہزار کے قریب افراد بغیر تھانے گئے پولیس خدمت کائونٹرز سے MLCحاصل کر چکے ہیں،خدمت کائونٹر گوجر خان سے 1312، خدمت کائونٹر بگا شیخاںسی234، خدمت کائونٹر چونترہ سے 01،خدمت کائونٹر کلرسیداں سی211،خدمت کائونٹر کہوٹہ سے 176،خدمت کائونٹر کوٹلی ستیاں سے 12،خدمت کائونٹرمری سے 113،خدمت کائونٹربینظیر بھٹو ہسپتال سی5220،خدمت کائونٹرٹیکسلا سی1822،خدمت کائونٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 438،خدمت کائونٹرہولی فیملی ہسپتال سے 453 شہریوں نے پولیس خدمت کائونٹر سے MLCحاصل کی ہیں،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے،ہسپتالوں میں خدمت کائونٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوMLC کے حصول کے لیے تھانے جانے کی زحمت سے بچانا ہے، شہری MLCکے حصول کے لیے ہسپتال میں پولیس خدمت کائونٹر سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

(نوٹ:یہ پریس ریلیز روزانہ کی بنیاد پر شیئر کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو آگاہی حاصل ہو اور وہ اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں)۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں