راولپنڈی،تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کارروائی ،رقص و سرود کی محفل سجانے،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 12ملزمان گرفتار

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے رقص و سرود کی محفل سجانے،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 08خواتین سمیت 12ملزمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رقص و سرود کی محفل سجانے اورساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر08خواتین سمیت 12ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں علی رضا، شہباز علی، محمد پرویز، محمد اعجاز جبکہ خواتین میں تسمیہ کنول،سعدیہ، صنم، عروسہ، قرة العین، نہیاء،بسمہ اور مقبول بوستان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدرنے ایس ایچ اوصدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں