پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام عشرہ شان رحمت للعمین کے سلسلے میں سیرت النبیؐ پرخصوصی خطاب

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام عشرہ شان رحمت للعمین کے سلسلے میں سیرت النبیٰ پرخصوصی خطاب کااہتمام کیا گیا۔مبلغ ادارة المصطفیٰ انٹرنیشنل معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا محمدتنویرالحسن مصطفائی نے سیرت البنیٰ پرروشنی ڈالی۔مولانا محمدتنویرالحسن مصطفائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی خوش قسمت قوم مسلمان ہے کیونکہ ہم حضوراکرمؐ کے امتی کہلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نبی اکرم رحمت للعمین ہیں ۔آپ نے ہمیشہ برداشت، صلہ رحمی، رواداری کادرس دیا اورحقوق العبادکوفوقیت دی۔انھوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ بابرکت اورخوشی کا مہینہ ہے۔ حضرت علامہ مولانا محمدتنویرالحسن کا مزیدکہنا تھا کہ حضوراکرمؐ کی شخصیت پوری انسانیت کے لیے مثال ہے۔آپ کا ایک ایک عمل انسانیت کی فلاح کے لیے تھا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ پنجاب حکومت مذہبی جوش وجذبے سے عشرہ شان رحمت للعمین منا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں