سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری،02منشیات فروش گرفتار، 10کلو گرام چرس برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ڈی پی او وارث خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او بنی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش ظہور احمد اور واحد زمان کو گرفتا رکرلیا، ملزم ظہور احمد کے قبضہ سی07 کلو گرام چرس جبکہ ملزم واحد زمان کے قبضہ سے 03کلو گرام چرس برآمد ہوئی،سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او بنی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، منشیات پاکٹس اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments