تھانہ وارث خان اور تھانہ ویسٹریج پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، لیڈی منشیات فروش سمیت دو ملزمان گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) تھانہ وارث خان اور تھانہ ویسٹریج پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، لیڈی منشیات فروش سمیت02ملزمان گرفتار،اڑھائی کلو سے زیادہ چرس برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش نجمینہ عرف پٹھانی کو گرفتا رکرلیا، ملزمہ کے قبضہ سی01کلو350گرام چرس برآمدہوئی،ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارسلان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01کلو400گرام چرس برآمدکی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور منشیات پاکٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں