راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،08ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان نبیل اور ندیم خان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیے ،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان اسد علی اور سلیمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سی02پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیے،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان حب علی اور عصمت اللہ کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی02پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے ،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہروز مرتضیٰ کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کیا،ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد پرویز کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments