ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فائرنگ

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 اکتوبر 2021 15:45

ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فائرنگ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2021ء) ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کا موثر انداز میں مقابلہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ کا رہائشی 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں