عوام کے پاس چینی دوائی آٹا بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں ،مریم اور نگزیب

ملک موجودہ چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، نالائقوں کو گھر جانا ہوگا ، ترجمان مسلم لیگ (ن)

بدھ 20 اکتوبر 2021 19:01

عوام کے پاس چینی دوائی آٹا بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں ،مریم اور نگزیب
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عوام کے پاس چینی دوائی آٹا بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں ، ملک موجودہ چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، نالائقوں کو گھر جانا ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم اور نگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے پاس چینی دوائی آٹا بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے ،ملک جو ترقی کر رہا تھا اس ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ،ملک کی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غریب عوام کو گھرکا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا ،ان ناہلوں چوروں کی وجہ سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کوکہیں کا نہیں چھوڑا ،یہ ملک ان چوروں کامتحمل نہیں ہوسکتا،ان نالائقوں کو اب گھر جانا ہوگا ۔ انہونے کہاکہ اب ان کی کوئی ضرورت نہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں ،انکو ووٹ دینے والے بھی اب پریشان اور انھیں بددعائیں دے رہے ہیں، ان چوروں کی وجہ اب عوام اشیاء خوردونوش بھی نہیں خرید سکتی ،عوام کو اب سڑکوں پر نکلنا ہوگا ،چور حکومت مافیا ہے جسے گھر جانا ہوگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں