چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونٹیکورو کی ملاقات

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:52

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونٹیکورو کی ملاقات
راولپنڈی۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونٹیکورو  نے بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، خطے میں امن و استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کے معاملے میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر نیٹو کے سینئر سول نمائندہ نے افغان صورتحال بشمول کامیاب انخلاء آپریشن میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور نیٹو ممالک کی طرف سے تمام دو طرفہ امور کے لئے باقاعدہ شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں