پاکستان کومضبوط وصحت مندبناناہماری اولین ترجیح ہے، محمد صادق سنجرانی

صحت مندقوم کے بناخوشحال معاشرہ کاقیام ممکن نہیں،دل،ذیابیطس،موٹاپا،کینسر سمیت جاں لیواامراض میں کمی لاناہوگی،عوام کوایسے عوامل سے اجتناب برتناچاہیی: چیئرمین سینٹ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کومضبوط وصحت مندبناناہماری اولین ترجیح ہے،صحت مندقوم کے بناخوشحال معاشرہ کاقیام ممکن نہیں،دل،ذیابیطس،موٹاپا،کینسر سمیت جاں لیواامراض میں کمی لاناہوگی،عوام کوایسے عوامل سے اجتناب برتناچاہیے جوان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں،بیماریوں کے خلاف پناہ اپنی جدوجہد جاری رکھے،ہماراتعاون شامل حال رہے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن کی قیادت میںآنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پناہ ایمبیسیڈر میجر(ر) مشتاق احمد،پناہ ٹیکنیکل ایڈوائزرمنور حسین، سیکریٹری سینٹ قاسم صمد بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے پناہ کے وفد نے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران میٹھے مشروبات اور تمباکو پر اس کی کھپت اور اس سے متعلقہ بیماریوں کو کم کرنے کے لئے ٹیکس سرچارج نافذکرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ میٹھے مشروبات اور تمباکو کی زیادہ کھپت کی وجہ دل،موٹاپا،ذیابیطس،کینسر جیسے امراض میں اضافہ ہوا ہے،PIDE (پائیڈ) کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2015 میں وزن اور موٹاپے جیسے امراض پر سالانہ لاگت 428 ارب روپے سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریاں سالانہ 680 ارب سے زائد کاحکومت کو معاشی نقصان دے رہی ہیں۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ وہ ایس ایس بی اورتمباکوکی کھپت کم کرنے کے لئی'' صحت کے شراکت کے بل''(Health Contribution Bill)کونافذکرنے میں اپناکرداراداکریں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان،بچے،خواتین اوربزرگ صحت مند رہیں،تاکہ معاشرہ خوشحال ہواورملک ترقی کرے،جہاں ملک وقوم کیلئے صحت وسلامتی کی بات آتی ہے اس کے لئے ہروقت حاضر ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں