آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات ،دوطرفہ تعاون ، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیرکونینوری مٹسوڈا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون ، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،دوطرفیہ تعاون،خطے میں امن واستحکام اور افغانستان میں امن وستحکام کی صورتحال زیرغورآئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے جاپانی سفیرکی خدمات کوسراہا۔ آرمی چیف نے دفاعی،سیکیورٹی تعاون اورافغانستان کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کاشکریہ اداکیا۔ جاپانی سفیرنے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف اور غیرملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کے مثبت اقدام کوسراہا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments