سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشتگرد ہلاک کردیے

ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر بھی ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:49

سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشتگرد ہلاک کردیے
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر2021ء) پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر بھی ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں جمبورو کے قریب دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہرنائی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشتگرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے، کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں