دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، عوام کی سماجی واقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائےگا۔ آئی ایس پی آر

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:53

دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر2021ء) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے، کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر بھی ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں جمبورو کے قریب دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہرنائی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشتگرد شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ 

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments