ْبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر سمیت6 دہشت گرد مارے گئے

دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بر آمد ،امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، آئی ایس پی آر

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر سمیت6 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ہرنائی کے علاقے جمبوروکے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل ای) کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بھی بر آمد کرلیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا ،دہشتگردوںنے فرار کی کوشش میں فائرنگ کی ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں