افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،آرمی چیف

پاکستان کینیڈا کیساتھ طویل مدت، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات چاہتا ہے،کینیڈین ہائی کمشنر سے گفتگو کینیڈین ہائی کمشنر نے دوطرفہ بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،آئی ایس پی آر

پیر 25 اکتوبر 2021 22:20

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مجموعی علاقائی صورتحال، افغانستان میں امن اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ کینیڈین ہائی کمیشنر نے افغان صورتحال میں پاکستانی کردار کو قابل قدر قرار دیا اور کینیڈین ہائی کمشنر نے دوطرفہ بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔ملاقات کے دورانآرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان پر عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی بحران سے بچا جاسکے، اس کے علاوہ افغان عوام کی ترقی کے لئے مربوط کوششیں کی جاسکیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ طویل مدت، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں