آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ،وطرفہ تعاون اورافغانستان میں امن اور استحکام پر تبادلہ خیال

پاکستان، کینیڈا کے ساتھ کثیرجہتی، طویل المعیاد، پائیدارشراکت داری کا خواہاں ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

پیر 25 اکتوبر 2021 22:53

آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ،وطرفہ تعاون اورافغانستان میں امن اور استحکام پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر مسز وینڈی گلیمر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون اورافغانستان میں امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر مسز وینڈی گلیمر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان میں امن اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ کثیرجہتی، طویل المعیاد، پائیدارشراکت داری کا خواہاں ہے، آرمی چیف نے زور دیا کہ افغانستان پر عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے تاکہ کسی انسانی بحران سے بچا جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں، کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے غیرملکیوں کے کامیاب انخلا کے آپریشنز میں پاکستان کی مدد کو بھی سراہا، کینیڈین ہائی کمیشنز نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں